اسرائیلی عمران خان کو بچانے نکل پڑے ، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صیہونی اپنے پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو بچانے نکل پڑے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کو اسرائیل سے جوڑتے ہوئے ان پر طنز کیا،خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کو ری شیئر کر دیا۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ اسرائیلی اپنے پروجیکٹ عمران خان کو بچانے نکل پڑے۔

یادرہے کہ زیک گولڈ اسمتھ کی جانب سے گزشتہ روز ایکس پر جاری اپنے پیغام میں عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔

زیک نے یہ بھی لکھا کہ یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے کچھ بھی کریں گے اور اس وجہ سے عمران خان کے لیے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے۔

زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ان عناصر کی کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری سابق وزیراعظم کے لیے بھرپور آواز اٹھائے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنےپاکستان کی معیشت کےلیےزہرہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ 24نومبرکووفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دھرنےکی کال دی گئی، جس دن کال دی سٹاک مارکیٹ 4 ہزارپوائنٹس گر گئی، جس دن وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگے سٹاک مارکیٹ اوپر گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter