عظمیٰ بخاری کا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل، "اپنے بیٹوں کو ڈبل تنخواہ پر بارڈر پر بھیج کر دکھائیں”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے فوجی جوانوں کی قربانیوں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء اور دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو مالی مفادات سے جوڑنا انتہائی افسوسناک ہے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے پنجابی شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:  "اے پتر ہٹاں تے نیں وکدے، کی لبھنی اے وچ بازار کڑے۔”

انہوں نے کہا کہ جو فوجی جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور اپنے والدین اور ملک کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں، ان کی قربانیوں کو پیسوں میں تولنا کسی صورت مناسب نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ "اگر تنخواہ ہی سب کچھ ہے تو اپنے بیٹوں کو ڈبل تنخواہ پر بارڈرز پر بھیج کر دکھائیں۔”

خواجہ آصف کا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل، فوجی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا اخلاقی بے حسی ہے

ان کا کہنا تھا کہ وطن کے محافظ اپنی جان صرف تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ قومی فرض، حب الوطنی اور عوام کے تحفظ کے جذبے کے تحت قربان کرتے ہیں، اور ان کی قربانیوں کا احترام ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

یہ بیان حالیہ سیاسی بحث کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں فوجی جوانوں کی قربانیوں اور ان سے متعلق دیے گئے بیانات پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter