سی ای او جی ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی آپریشن کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ: سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی) و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل 54 گوندلانوالہ اور ماڈل یونین کونسل 16 سیٹلائٹ ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات، ورکرز کی حاضری، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن اور جاری صفائی آپریشن کا موقع پر جائزہ لیا۔

latest urdu news

صفائی عملے کی حاضری اور کارکردگی کا معائنہ

عبدالرزاق ڈوگر نے ماڈل یونین کونسل 16 سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی عملے کی حاضری اور فیلڈ میں جاری آپریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں صفائی کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ آپریشنز کی مؤثر نگرانی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں عملے کی حاضری اور کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے تاکہ صفائی کی خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔

یونین کونسل 54 میں صفائی انتظامات کا جائزہ

بعد ازاں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے تحصیل صدر کی یونین کونسل 54 گوندلانوالہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے محلہ اسلام آباد، بینک والا گلہ، معراج پورہ، راجپوت ٹاؤن، مین گوندلانوالہ بازار اور محلہ سکول والا میں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

گوجرانوالہ میں بیوٹیفیکیشن منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

اس دوران انہوں نے گلیوں کی صفائی، سالڈ ویسٹ کی ڈور ٹو ڈور کلیکشن اور دیگر صفائی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مختلف مقامات پر انہوں نے شہریوں سے براہِ راست گفتگو بھی کی اور صفائی کے معیار سمیت ویسٹ مینجمنٹ سروسز کے حوالے سے ان کا فیڈبیک حاصل کیا۔

شہری شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا اور ویسٹ مینجمنٹ کی خدمات بروقت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی کے ساتھ ساتھ ورکرز کی حاضری اور کارکردگی پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور صفائی کے انتظامات میں سامنے آنے والی خامیوں کو بلا تاخیر دور کیا جائے۔

سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے ہدایت کی کہ تمام یونین کونسلز میں صفائی کے انتظامات کو مسلسل بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ آپریشنز میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter