ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

latest urdu news

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 85 پیسے پر آ گیا، جو روپے کی قدر میں معمولی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید دباؤ دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 170,476 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ٹرمپ کے ایران جنگ سے انخلا کے اعلان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ مندی کا شکار رہی تھی، جب 100 انڈیکس 1,576 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 171,579 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ برقرار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter