چوہدری شوگر مل کیس: مریم نواز نے 7 کروڑ روپے واپسی کی درخواست دائر کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری شوگر مل کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس لینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

latest urdu news

درخواست پر سماعت چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ مریم نواز کی جانب سے ان کے وکیل جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری شوگر مل کے سلسلے میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کرائے گئے تھے، تاہم نیب نے یہ کیس ختم کر دیا ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ جمع شدہ رقم واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

گھوٹکی: گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے 400 روپے فی من نرخ مسترد کر دیا

سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے بتایا کہ ادارے نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم اس پر اعتراض لگنے کے بعد دوبارہ دائر نہیں کی گئی۔ عدالت نے نیب سے سپریم کورٹ میں درخواست واپس لینے سے متعلق دستاویزات طلب کر لیں۔

نیب کے وکیل نے دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter