اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات، صحت اور مقدمات پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی ہے۔

latest urdu news

جیل ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز بشریٰ بی بی کی فیملی ملاقات کے لیے جیل پہنچی، جہاں ان کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہرالنساء شامل تھیں۔ جیل حکام نے ملاقات کے انتظامات کرتے ہوئے انہیں کانفرنس روم میں بشریٰ بی بی سے ملایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اہلخانہ نے بشریٰ بی بی کی صحت بالخصوص ان کی متاثرہ آنکھ کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ اس کے علاوہ زیرِ سماعت مقدمات اور قانونی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

بشریٰ بی بی کی فیملی کو ممکنہ ریلیف، ملاقاتوں سے متعلق پیشرفت سامنے آگئی

ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی جس کے بعد بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter