آزاد کشمیر انتخابات: مہاجرین کی نشستوں پر کل پولنگ، انتخابی سامان کی تقسیم جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں مہاجرین کی مخصوص نشستوں پر کل پولنگ ہوگی، جبکہ پولنگ عملے میں انتخابی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

latest urdu news

راولپنڈی میں سکسٹھ روڈ پر قائم گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے پولنگ عملہ بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز اور دیگر حساس انتخابی سامان وصول کر کے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولنگ عملے کو بیلٹ پیپرز، انتخابی ریکارڈ اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ انتخابی مواد کی ترسیل پولیس کی سخت سکیورٹی میں جاری ہے تاکہ انتخابی عمل پرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔

آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی کے لیے ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا، مریم اورنگزیب

ضلعی انتظامیہ اور الیکشن حکام کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عملہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کل مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز ہوگا۔ راولپنڈی میں مہاجرین کی نشستوں کے لیے جموں 6، وادی 4 اور وادی 5 کے حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔

انتخابی حلقوں کی تقسیم کے مطابق وادی 4 صرف راولپنڈی شہر پر مشتمل ہے، وادی 5 میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقے شامل ہیں، جبکہ جموں 6 کا حلقہ راولپنڈی ڈویژن سے اسلام آباد تک پھیلا ہوا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter