مجھے پی ٹی آئی پرپابندی لگتی نظر نہیں آرہی ہے ، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد ، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی پرپابندی اور پختونخوا میں گورنرراج لگتا نظر نہیں آرہا ، حکومت تحریک انصاف کی مارکیٹنگ ٹیم ہے ان کوسہولت دیتی آئی ہے،حکومت نے احتجاج سے درست طریقے سے نہیں نمٹا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 7 عورتوں کا گینگ ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے جو مرشد ہے وہی عمران خان کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔

سینیٹر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ڈیل کے تحت باہر آئے ہیں وہ ڈیل کے تحت ہی باہر جائیں گے، دھرنے سے سب سے پہلے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور گنڈاپور بھاگے، عمران خان کی زوجہ جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر بیگم جا کر بانی پی ٹی آئی کو دم درود والا پانی پلا دیں یا دہی کھلا دیں تو اسٹیٹ ذمہ دار نہیں ہوگی اور اگر انہیں بچانا ہے تو یہی راستہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جائے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی جب بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں آئیں، اس کے بعد وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوئے، عمران خان پر کرپشن نہیں بلکہ ان کی بیوی پر کرپشن کے الزام لگے۔

کرپشن کے فائدے گدھ ، گوگی گینگ اور ان کے بچوں نے حاصل کیے ،تحریک انصاف میں عمران خان ہی سب کچھ ہیں یہ حقیقت ہے، پارٹی میں کسی کوبے غیرت کہنے کا بیوی سمیت کسی کوحق نہیں، اگر سابق وزیراعظم نے کہا ڈی چوک آنا ہے تو بیوی اور گنڈاپور کیوں بھاگے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter