اسلام آباد ، گرفتار پی ٹی آئی شرپسندوں نے ہوش ربا انکشافات کردیے۔
پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک جل جبیب نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے چھوڑا۔
عابد نواز نے کہا کہ تحریک انصاف والے ہمیں یہاں لے کر آئے اور پھر ہمیں چھوڑ کر خود بھاگ گئے۔
صدیق کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے اسلام آباد آیا تھا اور یہاں ہمیں پولیس نے گرفتار کیا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہمیں چھڑانے نہیں آیا۔
عباس خان کے مطابق میں پی ٹی آئی والوں کے کہنے پر یہاں آیا لیکن وہ ہمیں یہاں چھوڑ کر بھاگ گئے اور پولیس والے ہمیں یہاں لے آئے لیکن کوئی تشدد نہیں کیا۔
طاہر خان کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا اور لوگوں نےبہت توڑ پھوڑ بھی کی۔
ایک اور شرپسند کا کہنا تھا کہ ہم سب یہاں تحریک انصاف کی کال پر آئے تھے لیکن اب ہم انہیں اپنا لیڈر نہیں مانتے۔
