پولیس نے گمشدہ گاڑیوں کے علاوہ ملزمان کا ریکارڈ جمع کرنے کیلئے ڈیٹا بینک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سندھ پولیس کی جانب سے چھینی گئی اور گمشدہ گاڑیوں کے علاوہ ملزمان کا ریکارڈ جمع کرنے کے لیے ڈیٹا بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کی زیر صدارت چوری، گمشدہ، چھینی گئی گاڑیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں چوری سامان کی خرید و فروخت میں ملوث اسکریپ ڈیلرز کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق چھینی گئی اور گمشدہ گاڑیوں کے علاوہ ملزمان کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے ڈیٹا بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سی پی ایل سی، پولیس، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی مدد سے ڈیٹا ایپ میں درج کیا جائے گا۔
اس متعلق ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بتایا ہے کہ یکم جنوری سے اب تک 912 اسکریپ ڈیلرز کےخلاف کارروائی کی گئی۔
ادھر اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال جرائم میں واضح کمی آئی، جرائم میں کمی کا کریڈٹ سندھ پولیس کی مؤثر پولیسنگ کو جاتا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی کا جرائم سے متعلق ڈیٹا کم و بیش مستند ہے۔
