244
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 8 روزہ سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور مریم نواز کو وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔
مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم نواز اپنےساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی لے کر چین جائیں گی۔
مریم نواز کا دورہ بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ شہروں تک ہوگا، جہاں وہ مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کا جائزہ لیں گی۔
اس دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، میڈیکل اور صنعتی شعبوں کے امور پر بات چیت کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔
