لاہور میں چھٹی کے باوجود بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور ، چھٹی کے باوجود بھی فضائی آلودگی میں کمی نہیں آسکی ۔

صوبائی دارلحکومت ، لاہور کا آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی اسپیڈ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے لیے ان کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے، مگر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم پر کوئی مشترکہ فیصلہ ہو جاتا ہے تو یہ مستقبل قریب میں زیادہ فائدہ مند ہوگا، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو بھی ان کے پاس ضروری نمبر موجود ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter