اسلام آباد ، سینیٹر مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت پرپورا اعتماد ہے اور اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب بات ٹرمپ تک لے آئی ہےکہ ٹرمپ آئے گا تو چھڑائے گا، پاکستان تحریک انصاف کنفیوژن کا شکار ہے۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا احتجاج کامیاب نہیں ہوا، وہ اپنے تمام اہداف میں ناکام ہوچکے ہیں، عمران خان کی بہن کچھ کہتی ہیں اور انکی بیوی کچھ کہتی ہیں، پارٹی کا پختونخوا گروپ کچھ کہتا ہے تو لاہوری گروپ کچھ اور کہتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں حکومت پر پورااعتماد ہے اور اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نرگس کی جانب سے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ، مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔
ایف آئی آر میں اداکارہ نرگس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انسپکٹر شوہر ماجد بشیر اس کی جائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، ملزم9 کنال کا پلاٹ اپنے نام کروانا چاہتا تھا ۔
اداکارہ نرگس کا کہناہے کہ ایسا کرنے سے انکار پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا، سرکاری پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے اور گھریلو عملے اور بھانجے کے سامنے بدترین تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا۔
