عمران خان مزید ڈیڑھ ماہ جیل میں رہ سکتے ہیں ، جاوید ہاشمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان مزید ڈیڑھ ماہ جیل میں رہ سکتے ہیں، جبکہ موجودہ حکومتیں بھی ڈیڑھ  دو مہینے کے لیے ہیں۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران یہ کہا کہ پاکستان میں بحران کے خاتمے کے لیے عام انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتیں ڈیڑھ دو ماہ کے لیے ہیں، ہوسکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف بھی وزیر اعظم نہ رہیں ، ہماری مقتدرہ کے اوپر بہت زیادہ دباؤ ہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں۔

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی جانب سے پاکستان یا عدلیہ کے نظام کو کچھ نہیں دیاگیا ، بلکہ بہت کچھ چھین لیا ہے۔

اس ترمیم کے بعد سپریم کورٹ سے توقعات کرنا کہ وہ قوم کے مسائل کو حل کرلیں گے اور لوگوں کو انصاف دے سکیں گے تو میرے خیال میں یہ خلاف توقع بات ہو گی۔

دوسری جانب جموں کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکو تقریباََ 77 برس ہوچکے ہیں ۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا گیا کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ لیکر کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter