عمران خان اور حکومت میں انا کا مسئلہ ہے ، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور حکومت میں انا کا ایشو ہے۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، یہ لوگ پاکستان کے لئے کمپرومائز نہیں کررہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہاں پر لوگوں کو روزگار ،تعلیم ، صحت کا مسئلہ ہے، حکومت اور تحریک انصاف میں بات کروانے کیلئےکوشش کی جارہی ہے، پاراچنار کےمعاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی جلد از جلد نجکاری کرنی چاہئے، پی آئی اے پر800ارب روپے کا قرض تھا، جتناعرصہ قومی ایئرلائن رہے گی ملک کا نقصان ہوتا رہےگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے نئےروٹس کھلنے سے خسارہ کم نہیں ہوگا، فوری نجکاری ضروری ہے،وفاقی حکومت منی بجٹ لانا چاہتی ہے تو لائے لیکن اپنے اخراجات کم کرے۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاست سے باہر کرنے کی کوششیں ملکی جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی باتیں نفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter