اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج10 نومبرکو ریاض پہنچیں گے، کل عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنماء مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔
دوسری جانب ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے چلنے والی بولان میل کو 4دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کے لیے بند کیا جائے گا ، فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
