خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، گورنر پنجاب اور رہنما پی پی سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پوری قوم آج کشمیر پر ہندستان کے غیر قانونی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہی ہے۔

گورنر کا کہنا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو کئی دہائیوں سے طاقت سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیری بہن بھائی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جائز حق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان نے ہر انٹرنیشنل فورم پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ بین الااقوامی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter