جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے، فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب یہ دعویٰ کیا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے۔

سابقہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے واضح کیا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے مسودے میں ہائیکورٹ ججز کی تقرری اور کارکردگی کا نظام وضع ہے جو درست ہے۔

سابقہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا تقرر اب سنیارٹی کے اصول پر نہیں ہوگا لیکن 12 رکنی کمیٹی میں2تہائی اکثریت چاہیے جو اپوزیشن کے بغیر نہیں مل سکتی لہٰذا میرے مطابق تو چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی ہوں گے۔

فواد چوہدری کی جانب سے یہ باور کرایا گیا کہ آئینی بنچ کا تصور برا نہیں ہے اگرقوانین بنا کر بنچز میں تقرری کے اصول طے ہوجائیں تو میرے خیال سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

سابقہ وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ترمیم کیلئے جو مار دھاڑ، خوف پیدا کیا وہ سمجھ سےبالاتر ہے ، یہ ترمیم تو ویسے ہی بات چیت سے ہو سکتی تھی، پاکستان کو پوری دنیا میں ایسے بدنام کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter