271
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کے امکانات ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی، جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور مضبوط امیدوارتصور کی جارہی ہیں۔
سابق ڈپٹی کمشنر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں کافی متحرک تھیں۔
موجودہ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ممتاز اے ایس پی شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری کے مہینے میں شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا جوعربی خطاطی والا لباس پہنے ہوئے تھیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ ابھی خالی ہے، تانیہ ملک نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، تانیہ ملک نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دورکا آغاز کیا تھا۔
