ہم مذاکرات کیلئے حاضر ہیں، اگریہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہم تیار ہیں، سرفراز بگٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کی حمایت کرتےہیں اور اگریہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہم تیار ہیں۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا یہ کہنا تھا کہ جو لوگ دہشت گردی کررہے ہیں وہ کیا کہتے ہیں، جو لڑ رہا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ میں سڑک کیلئے جنگ کررہا ہوں۔

سرفراز بگٹی کا یہ کہنا تھا کہ دہشت گردی کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ آزاد بلوچستان کی بنیاد رکھیں، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہوں تو بہت اچھی بات ہے ، ہم مذاکرات کے حامی ہیں اگر یہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہم تیار ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 5 دہشتگرد جہنم واصل

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزیدیہ کہنا تھا کہ جب بلوچستان میں الیکشن ہوتے ہیں تب الزامات لگتے ہیں، معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کیساتھ کونسے مذاکرات کریں ۔

دوسری جانب فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ آرمی چیف کی کوشش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری کی قوی امید ہے،ایک بیان میں فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter