ورلڈ کپ سے اخراج کے بعد نیمار جونیئر نے بین الاقوامی فٹبال کو خیرباد کہہ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے فیفا ورلڈ کپ سے ٹیم کے اخراج کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی قومی ٹیم کے لیے بھرپور کوشش کرتے رہے، مگر اب ان کے بین الاقوامی کیریئر کا سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیمار نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے اپنے فٹبال کیریئر کا آغاز نیویارک میں کیا تھا اور اب وہیں اپنے بین الاقوامی سفر کا اختتام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے برازیل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

نیمار نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 130 بین الاقوامی میچز میں 80 گول اسکور کیے، جو قومی ٹیم کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی گول ناروے کے خلاف پینالٹی کک پر کیا۔

فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے بوسنیا کو شکست دے کر آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنا لی

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے برازیل کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل 1990 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter