ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے اہلِ علاقہ کی دعوت پر موضع کوٹ غلام کا دورہ کیا اور گزشتہ سال تعمیر کیے گئے حفاظتی بند کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبے کی افادیت کا جائزہ لیا اور مقامی افراد سے گفتگو بھی کی۔
دورے کے دوران اہلِ علاقہ نے حفاظتی بند کی بروقت تعمیر پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت مقامی آبادی کو سیلابی خطرات سے تحفظ ملا ہے۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ آبادی سے دور دریا کے کنارے کٹاؤ کا عمل اب بھی جاری ہے، جس کے باعث مزید حفاظتی بند کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نورالعین نے موقع پر موجود ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن محمد فیصل کو ہدایت کی کہ دریا کے کٹاؤ کا فوری تکنیکی سروے کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر مزید حفاظتی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر گجرات کی ڈنگہ میں شجرکاری مہم میں شرکت، بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت یقینی بنائے جائیں گے۔
