پی ٹی اے کا وی پی این نہ بند کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ 30 نومبر تک اپنے وی پی این رجسٹر کروائیں جس کے بعد غیر رجسٹرڈ کنکشن بلاک کر دیے جائیں گے۔

نیشنل میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے، وزارت قانون کے مطابق حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی لگانے کا قانونی اختیار نہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس سے پہلے دہشتگردوں کے وی پی این کے استعمال اور فحش مواد تک رسائی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی کی درخواست کی گئی تھی۔

تاہم، وزارت قانون کی جانب سے واضح کیا گیا کہ PECA مخصوص آن لائن مواد کو بلاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے کاروباری افراد اور فری لانسرز کو 30 نومبر تک اپنے وی پی این کو رجسٹر کرنے کا کہا گیاتھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter