پاکستان بھر میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں، تعداد 45 ہوگئی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں ایک بچی اور ڈی آئی خان میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ای او سی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 22، سندھ سے 12 پولیو کیس رپورٹ ہوئے، پختونخوا سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے 1-1 پولیو کیس رپورٹ ہوا۔
دوسری جانب سینیٹر مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت پرپورا اعتماد ہے اور اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب بات ٹرمپ تک لے آئی ہےکہ ٹرمپ آئے گا تو چھڑائے گا، پاکستان تحریک انصاف کنفیوژن کا شکار ہے۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا احتجاج کامیاب نہیں ہوا، وہ اپنے تمام اہداف میں ناکام ہوچکے ہیں، عمران خان کی بہن کچھ کہتی ہیں اور انکی بیوی کچھ کہتی ہیں، پارٹی کا پختونخوا گروپ کچھ کہتا ہے تو لاہوری گروپ کچھ اور کہتا ہے
