پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ،1 ڈاکو ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں1 ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں1 ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے سگیاں پل کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ میں1 ملزم ہلاک ہو گیا، ڈاکو عدیل مسیح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتیں کر چکا تھا۔

پولیس کے مطابق عدیل مسیح کو نشاندہی پر لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی ، زخمی عدیل مسیح کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

سی آئی اے کا کہنا ہے کہ عدیل مسیح قصور کا رہائشی اور اشتہاری ملزم بھی تھا، ملزم فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع میں پولیس کو مطلوب تھا،فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو ہلاک کرنیوالے ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter