اسلام آباد، رہنماجمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ ہمیں آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی احترام کا درس نہ دیں۔
سینئر رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کے بیان پر کہا کہ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے تسلیم کیا کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر فیٹف کا ذکر کیا مگر وفاقی وزیر عطا تارڑ کہتے ہیں کہ فیٹیف کا ذکر نہیں کیا۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ تم دونوں میں سےغلط بیانی کرنے والا کون ہے؟ اور میں اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر اعتراضات میں فیٹف کا ذکر کیا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ ہمیں آئین، قانون اور پارلیمنٹ کے احترام کا درس نہ دیں، کیونکہ اسی پارلیمنٹ کی فیصلے کو تم نہیں مانتے جس پارلیمنٹ نے مدارس بل پاس کیا۔
عطاتارڑ نے کہا کہ “ووٹ کو عزت دو” کے نعرے کا احترام اس طریقے سے کیا جاتا ہے، قوم اور عوام فیصلہ کرے کہ حکمرانوں کے کہنے اور کرنے میں کتنا تضاد ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو بعض چیزوں کے حوالے سے تحفظات تھے جس پر مذاکرات جاری ہیں، کوئی حتمی بات ہو گی تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے حکومت کا جو تحریری معاہدہ ہوا اس پر عمل کیا جائے، تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔
