سینئرن لیگی رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی، سینئر رہنما ن لیگ صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔

صدیق الفاروق کے خاندانی ذرائع نے بھی سینئر ن لیگی رہنما کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم لیگی رہنما کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ صدیق الفاروق میاں نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی جبکہ وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا مرحوم صدیق الفاروق کی پارٹی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدیق الفاروق کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ عطا فرمائے ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter