جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی ، سکھ کا سانس نہیں لیں گے ، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کا سانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔

حکومت پنجاب کے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کر دیئے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سےپہلے ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضائی تحفظ کیلئے 100 اے کیو آئی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کیلئے لاہور میں 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے، اسٹیشنز خودکار نظام کے تحت سیٹلائٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے۔

بڑے شہروں میں فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ایئر کوالٹی سٹیشنز قائم کئے گئے، ماحولیاتی ڈیٹا اب لائیو دستیابی کے سلسلے میں حکومت کو فضائی آلودگی سے متعلق فوری اور درست معلومات کی فراہمی ممکن بنا دی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہتر فیصلوں سے صحت مند پنجاب کیلئے جدید سٹیشنز سے حاصل ڈیٹا ماحولیاتی پالیسی سازی میں مددگار ثابت ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کلین اینڈ گرین انیشی ایٹو مزید مستحکم ہوگا، صنعتی اور شہری علاقوں پر کڑی نظررکھنے کیلئے فکسڈ مانیٹرنگ سٹیشنز سے آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرنا آسان ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter