92
لاہور، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات۔
لاہور، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔
جاتی امرا پہنچنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی سفیر کا استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ووفاقی وزیر احسن اقبال بھی ملاقات میں شریک تھے۔