اسلام آباد،پاکستان کی سیاسی صورتحال میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم پر بات چیت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت بل پر کوئی بڑا تنازعہ نہیں ہے اور پی ٹی آئی کے جواب کا انتظار ہے تاکہ وہ ووٹ دے سکیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے یہ بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کو اس بل کے مختلف حصوں پر اپنے اعتراضات سے آگاہ کر چکے ہیںاور حکومت ان پر غور کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی کوششوںکی تعریف کی اور کہا کہ ان کے تمام اعتراضات اس بل میں نہیں ہیںاور وہ امید کرتے ہیں کہ ملاقاتوں کے بعد پی ٹی آئی مثبت جواب دے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ تمام پیشرفت آئینی تبدیلیوں کی ضرورت کے سلسلے میں سیاسی اتحاد اور مذاکرات کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بعد چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا۔
