جیل میں طبیعت بگڑنے پر پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اسپتال منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں آنکھ اور معدے کی تکلیف کے باعث طبی امداد کے لیے لاہور کے جناح اسپتال لایا گیا۔

latest urdu news

اسپتال ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد علاج فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی مکمل میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق بیماری کی تفصیلات ابھی تک واضح طور پر سامنے نہیں لائی گئیں جس پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

سیاسی بنیادوں پر گرفتاری؟ صنم جاوید کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

یاد رہے کہ صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter