کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔

latest urdu news

اعلان کے مطابق آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان مجموعی طور پر 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز ڈھاکا میں ہوں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی میزبانی چٹاگانگ کرے گا۔

شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کا آغاز 9 جون سے ہوگا، دوسرا میچ 11 جون اور تیسرا ون ڈے 14 جون کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 17 جون، دوسرا 19 جون اور تیسرا 21 جون کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بنگلا دیش کے دورے سے قبل آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا بھی دورہ کرے گی، جہاں وہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter