دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ اور ٹک ٹاکر دنانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

دونوں اداکار ان دنوں اپنے مقبول ڈرامے ‘میم سے محبت’ کے باعث خبروں میں ہیں، اور آن اسکرین جوڑی کو دیکھ کر مداحوں نے حقیقی زندگی میں بھی ان کے رشتے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

latest urdu news

حال ہی میں دنانیر نے گریجویشن مکمل کیا، جس پر احد رضا میر کے والد، سینئر اداکار آصف رضا میر نے انہیں میٹھائی کا ٹوکرا بطور تحفہ دیا جبکہ احد رضا میر نے سیٹ پر نوٹوں کا ہار پہنایا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر مداحوں نے اسے ان کے رشتے کی تصدیق سمجھ لیا۔

تاہم، حالیہ انٹرویو میں دنانیر نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ سب گریجویشن مکمل ہونے کا ایک چھوٹا سا جشن تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ احد کی والدہ نے بھی ان کے لیے خاص طور پر کھانا بھجوایا تھا، جبکہ احد اور ان کے والد سیٹ پر ہار لے کر آئے تھے۔

دنانیر نے کہا کہ "مداح میرے کام کو پسند کرتے ہیں، یہ خوشی کی بات ہے، لیکن میری ذاتی زندگی کو آن اسکرین جوڑی سے الگ رکھا جائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "میں ایک اداکارہ ہوں اور جو کردار ادا کرتی ہوں، وہ حقیقت سے بہت مختلف ہوتا ہے، اس لیے ناظرین کو حقیقت اور فکشن میں فرق سمجھنا چاہیے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shussain Talpur (@sakhawattalpur)

شیئر کریں:
frontpage hit counter