حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کروائے، خواجہ سعد رفیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کروانی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے مشورہ دیتے ہوئے یہ کہا گیا کہ حکومت کو احتجاج کا عذر ختم کر دینا چاہیے، غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر جھگڑا کرنا تحریک انصاف کی پرانی روایت رہی ہے۔

latest urdu news

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہیے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت، پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروا بھی دے تو بھی یہ جماعت احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتی ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرکے چیف جسٹس بھی اپنی مرضی کا لانا چاہتی ہے، جماعت اسلامی اس آئینی ترمیم کو مکمل مسترد کرتی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں، شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور سیوریج کا بوسیدہ نظام ہے، نچلی سطح تک اختیارات نہیں پہنچائے جارہے ہیں۔

News Alert Urdu