فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صیہونیوں کیساتھ ہے، سعد رفیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنما مسلم لیگ ن سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگ گیا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صیہونیوں کے ساتھ ہے۔

ایک بیان میں رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ رچرڈ گرینل کا ضمیر 2018 کے الیکشن چوری سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور تک سو رہا تھا، رچرڈ گرینل کا ضمیر اپوزیشن لیڈروں کی طویل قید پر سو رہا تھا۔

latest urdu news

سعد رفیق نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صیہونیوں کے ساتھ ہے، رچرڈ گرینل جیسے بے ضمیر لوگوں کا شعور صرف سامراجی عزائم کی تکمیل کے لیے ہی جاگتا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا انسانیت، انصاف، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا مطالبہ کچھ اور مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں، پاکستان کو بخوبی علم ہے یہ سب مل کر چین بلاک کو توڑنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ یہ ایران کو گھیرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ رچرڈ گرینل جیسے لوگوں نے پہلے بھی ایسا کیا لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط رکھا۔

latest breaking news in urdu