بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تھانہ منڈان کی حدود صابو خیل منڈان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اللہ یار خان شہید ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔

latest urdu news

شہید پولیس ملازم کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائن میں ادا کی گئی، وزیرصحت خیبرپختونخوا، آر پی او بنوں، اسسٹنٹ کمشنر سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہید پولیس ملازم کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی علاقے روانہ کردیا گیا، شہید اہلکار اللہ یار خان تھانہ سٹی میں انٹرمیڈیٹ ہیڈ کانسٹیبل تعینات تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تھانہ عیسیٰ خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کے جوانوں نے جرات کے ساتھ 14 خارجی دہشتگردوں کو مار بھگایا، رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کرنے والے خارجی دہشت گردوں کو پولیس کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا۔

News Alert Urdu

Free website traffic