اڈیالہ جیل میں عمران خان کی تیسری عید، نماز عید بھی ادا نہ کی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اس سال مسلسل تیسری عید جیل میں گزار رہے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان کو نمازِ عید میں شرکت کی اجازت نہیں ملی۔ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں دیگر قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے عید کی نماز ادا کی، تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے اور عید کی اجتماعی نماز میں شریک نہ ہو سکے۔

latest urdu news

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس بار بھی نئے کپڑے نہیں پہنے اور اپنی جیل کی موجودہ حالت میں ہی عید کی عبادات کیں۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق عید کے موقع پر بھی سیکیورٹی سخت رہی اور معمول کے مطابق انتظامات کیے گئے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ عمران خان عید کے تہوار پر اپنے خاندان اور پارٹی رہنماؤں سے دور، جیل میں وقت گزار رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter