چیمپئنز ٹرافی، ٹکٹوں کا حصول جنگ بن گیا، کچھ خوش نصیب کامیاب، کئی مایوس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹ حاصل کرنا شائقین کرکٹ کے لیے ایک چیلنج بن گیا، ملک بھر میں کوریئر کمپنی کے آؤٹ لیٹس پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، ٹورنامنٹ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت 3 فروری کو شروع ہوئی۔ کوریئر کمپنی ٹی سی ایس نے 26 شہروں میں 108 آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ کاؤنٹرز قائم کیے، تاہم شائقین کی بڑی تعداد کے باعث ٹکٹ لینا مشکل ہوگیا۔

latest urdu news

فزیکل ٹکٹوں کی فروخت شام 4 بجے سے 6 بجے تک جاری رہی، اس دوران کچھ خوش نصیب فینز ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے، جبکہ کئی افراد مایوسی کے ساتھ خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ کوریئر کمپنی نے ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹس جاری کیے۔

آن لائن بُک کیے گئے ٹکٹس 6 فروری کو دستیاب ہوں گے، جبکہ ہوم ڈیلیوری 8 فروری سے شروع ہوگی۔ کراچی، لاہور، اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں ہونے والے 10 میچز کے ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آؤٹ لیٹس اور آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔

جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ 1,000 روپے جبکہ پریمیم سیٹنگ کے ٹکٹ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 روپے سے دستیاب ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان کی میزبانی میں چار مقامات کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter