توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی رہائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے کی گئی۔

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے عمل میں آئی، جہاں سخت سکیورٹی کے حصار میں انہیں جیل سے روانہ کیا گیا۔ رہائی کا عمل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے کمرے میں مکمل کیا گیا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے رہائی کی روبکار جاری کی، جسے جیل حکام نے وصول کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کو رہا کیا۔ بشریٰ بی بی نے مجموعی طور پر 9 ماہ کا عرصہ جیل میں گزارا۔ انہیں 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا تھا۔

سابق خاتون اول کو سزا کے بعد ابتدائی طور پر بنی گالہ میں رکھا گیا تھا، جسے کمشنر اسلام آباد نے سب جیل قرار دیا تھا۔ بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو معطل کر دیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں توشہ خانہ ٹو کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter