ٹینس کو کرکٹ کے بعد دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے، اعصام الحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور معروف کھلاڑی اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ ٹینس کو ملک میں کرکٹ کے بعد دوسرا مقبول ترین کھیل بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم کی ڈیوس کپ کی تیاری کے لیے ترکی میں ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹیم ڈیوس کپ میں حصہ لے رہی ہے، جبکہ سینئر کھلاڑیوں نے ترکی میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

latest urdu news

اعصام الحق نے سرینا ٹینس ماسٹر کپ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 26 مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ٹاپ آٹھ کھلاڑی لیڈیز، مینز اور ڈبلز کیٹیگری میں حصہ لیں گے، جس میں مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ڈیوس کپ ٹائی میں پیراگوے سے مقابلہ ہو گا اور رمضان المبارک میں پہلی بار ٹاپ پلیئرز کے لیے ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اعصام الحق قریشی پاکستان کے معروف ٹینس کھلاڑی ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ ڈبلز ٹینس میں خاص طور پر شہرت رکھتے ہیں اور کئی عالمی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

اعصام الحق نے اپنے کیریئر میں یو ایس اوپن سمیت مختلف گرینڈ سلیم مقابلوں میں شرکت کی اور کئی مواقع پر فائنل تک پہنچے،وہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے بھی سرگرم ہیں اور نئی نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter