جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا گزشتہ روز ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار کے باعث آج اور کل چھٹی پر ہیں۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مولا نا فضل الرحمان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم آنا بہت مشکل ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ میاں نوازشریف اور بلاول بھٹو جمہوری ہوتے تو یہ مسائل نہ ہوتے، پی پی 17سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، بلاول بھٹو کے پاس نمبر پورے ہوتے تو وہ کل ہی آئینی ترامیم لے آتے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نمبر پورے نہیں اس لئے ابھی ترامیم نہیں لاسکے، پہلے بھی ان لوگوں نے کوشش کی تھی، اب بھی کررہے ہیں، ابھی بھی 5 سینیٹرز اور 7 ایم این ایز کم ہیں۔