مولانا اس وقت آئین کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس وقت اگر پاکستان میں آئین کے تحفظ کی جنگ کوئی لڑ رہا ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ رات اپنا مؤقف پیش کیا وہ وکلاء برادری کی امیدوں کے عین مطابق تھا، ان کا یہ مؤقف پاکستان کی جمہوری قوتوں کے مؤقف کے بالکل نزدیک ہے۔

latest urdu news

سابقہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت عدالتوں کے تحفظ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اگر ہم وکلاء اور ججز عدالتوں کا تحفظ نہیں کریں گے تو نادر شاہی دور واپس آ جائے گا، یہاں پر جو انصاف پہلے ہی موجود نہیں ہے، وہ پھر بلکل ختم ہوجائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں مولانا پر ہیں، مولانا نے آئینی ترامیم پر جو لڑائی لڑی ہے اس پر قائم رہتے ہوئے وہ پیپلز پارٹی کو اپنے مؤقف پر لے کر آئے ہیں تو یہ بہت بڑی جیت ہوگی۔

سابقہ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت مولانا کے ساتھ ہی چل رہی ہے، مولانا فضل الرحمان گرینڈ اپوزیشن کا حصہ ہیں، وہ اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت کی جانب سے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

جج احتساب عدالت زبیر شہزاد کیانی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز ریفرنس کی منتقلی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی گئی، وزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter