34
ٹانک، جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران برطانوی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پی ٹی اے زونل آفس گلگت اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گلگت کے علاقے دنیور میں چھاپا مار کر چھ برطانوی سم کارڈز برآمد کیے اور دو افراد کو حراست میں لے لیا۔