24
سی آئی اے کی بلڈنگ کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔
اسلام آباد، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنرز ایکٹ 1894 کے سیکشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سب جیل بنانے کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے، سب جیل بنانے کی منظوری اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر دی گئی ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔