44
لاہور،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز 2016 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر تعینات ہوئے تھے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
چوہدری عبدالعزیز کی ریٹائرمنٹ 2033 میں ہونا تھی، تاہم انہوں نے مقررہ مدت سے پہلے ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی ہے۔