لاہور، پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جب کہ نئے کلینک ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پسماندہ اور دوردراز علاقوں کو بھی جدید ترین طبی سہولتوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹروں اور اسٹاف کی کمی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔
عدالت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت دی کہ قانونی ضروریات پوری کیے بغیر کلینک کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمی کا ہے تو پولیس یہاں کیا کر رہی تھی؟