اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران زکوٰۃ کی کٹوتی کے مقصد کے لیے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو یکم رمضان کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران زکوٰۃ کی کٹوتی کے مقصد کے لیے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو یکم رمضان کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کا مقصد زکوٰۃ کی کٹوتی کو باقاعدہ اور شفاف طریقے سے انجام دینا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ بینک ملازمین معمول کے مطابق ڈیوٹی پر رپورٹ کریں گے لیکن عوامی لین دین نہیں کریں گے، مرکزی بینک نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 کو متوقع ہے اور یکم مارچ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق نیا چاند 28 فروری 2025 کو شام 5:45 پر نظر آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے استحصال میں وفاقی حکومت بھی قصوروار ہے۔