28
ڈسکہ، سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
مقتولہ زارا کے قتل میں ملوث 4 گرفتار ملزمان ساس، نند، نواسہ اور رشتے دار نوید کو آج علاقہ مجسڑیٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، خاتون ڈیوٹی مجسٹریٹ کی جانب سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ سسرالیوں کی جانب سے بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی گئی تھی، تفتیش کے دوران سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناوئے اقدام کا اعتراف جرم کیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ مرکزی ملزمہ مقتولہ کی ساس نے بہو کو قتل اور لاش ٹھکانے لگانے کا طریقہ بھارتی ڈراموں سے سیکھا اور قتل کے بعد ہر وہ کام کیا کہ جس سے شواہد مٹ سکیں۔