وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سوشیو اکنامک رجسٹری پورٹل پروگرام کا ضلع گجرات میں آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پورٹل پروگرام کا افتتاح اور سیمینار ضلع کونسل ہال گجرات میں منعقد ہوا۔

تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید نوید حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کھاریاں ارشاد وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرائے عالمگیر افتخار وڑائچ، ضلع بھر کے یونین کونسل سیکرٹریز، دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں یہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کا مقصد حقدار اور مستحق افراد تک حکومتی ریلیف پیکجز اور فلاحی اسکیموں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں 141 رجسٹریشن دفاتر قائم کیے گئے ہیں، جن میں دیہی اور شہری یونین کونسلز کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر شامل ہیں۔

ان دفاتر میں ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ذریعے مستحق افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یونین کونسل سیکرٹریز کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے تاکہ اس پروگرام کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد، معذور (خصوصی) افراد اور دیگر مستحقین کو حکومتی فلاحی منصوبوں سے فائدہ پہنچایا جائے گا۔ یہ اقدام نہ صرف حکومتی فلاحی اسکیموں کے شفاف نفاذ کو یقینی بنائے گا بلکہ شہریوں کو مستقبل میں آنے والی اسکیموں سے بھی مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرے گا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter