مریم نواز نے پنجاب میں پنچائیت نظام کے قیام کی اصولی منظوری دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پنچائیت نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت یونین کونسل، موضع، علاقے اور گاؤں کی سطح پر پنچائیت کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، جن کا مقصد مقامی سطح پر تنازعات حل کرنے اور شہریوں کو فوری و سستا انصاف فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔

latest urdu news

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب میں پنچائیتی نظام کے قیام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور اس کی اصولی منظوری دی گئی۔

پنچائیت کمیٹیوں کی تشکیل کیسے ہوگی؟

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق پنچائیت کمیٹیاں یونین کونسل، موضع، علاقے اور گاؤں کی سطح پر قائم کی جائیں گی۔

مجوزہ منصوبے کے تحت ان کمیٹیوں میں علاقے کے مستقل رہائشیوں کے علاوہ نمبردار، اساتذہ، ریٹائرڈ ججز، ریٹائرڈ فوجی افسران اور ریٹائرڈ سول سرونٹس کو شامل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنچائیت پروگرام پر عمل درآمد کے لیے قواعد، پالیسی گائیڈ لائنز اور ضوابط پر مشتمل جامع منصوبہ بھی طلب کرلیا ہے۔

پنچائیت نظام کا مقصد کیا ہے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات میں شریک کرنا چاہتی ہے تاکہ لوگ اپنے مقامی مسائل اور تنازعات کے حل میں براہ راست کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ تنازعات کے غیر رسمی حل کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے پنجاب پنچائیت ایکٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

مریم نواز کی کابینہ کے وزرا کو کرپشن پر سخت وارننگ، بولیں کسی کو نہیں بخشوں گی

وزیراعلیٰ کے مطابق پنچائیت نظام کے قیام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی اور شہریوں کے لیے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ باہمی اختلافات کے حل کے لیے عدالت ہی پہلا فورم نہیں ہونا چاہیے بلکہ پنچائیت کو بھی اس مقصد کے لیے ایک فورم کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔

ماخذ: جیو نیوز اردو کی رپورٹ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں